صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کوئٹہ کے ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر حکام نے استقبال کیا۔
صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
صدر مملکت کے اعزاز میں وزیرِاعلی بلوچستان عشائیہ دیں گے جس میں آصف علی زرداری نومنتخب ممبران اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے