پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا

ویب ڈیسک: پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا کئے گئے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں 4 افسروں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 4 افسروں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔
104 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کئے گئے، 44 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  تائیوان پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گیا، اراکین مشت و گریباں