امریکی سفیر کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات

ویب ڈیسک: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پی ٹی آئی کے ترجمان رؤ ف حسن بھی موجود تھے۔
قائد حزب اختلاف اور ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد صحافی نے ڈونلڈ بلوم سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال کیا تاہم ڈونلڈ بلوم بغیر کوئی جواب دیے روانہ ہوگئے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے ہمیں آگاہ کیا گیا تھا کہ امریکی سفیر ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
ہم نے جواب دیا بالکل ملاقات کریں لیکن آفیشل چینل سے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر نہ عمران خان کو رہائی دلا سکتے ہیں اور نہ ہی ہم غیر ملکی سفیر کے سامنے اپنے تحفظات رکھیں گے۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سفیر کو یہ ضرور بتایا ہے کہ عمران خان سمیت پارٹی ورکرز اور خواتین پر قائم مقدمات جعلی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز