سعودی ولی عہد کا رواں ماہ پاکستان آنے کا امکان

ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان ہے جس کے لئے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد پاکستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے دورہ سے متعلق انتظامی امور کا خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان تشریف لائیں گے۔
محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہو جائے گی ۔
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی