لکی مروت :تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ویب ڈیسک: پولیس نے تھانہ پیزو پررات گئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ،بھر پور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ درہ پیزوپرنل پر دہشتگروں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے، پولیس کے کوئیک رسپانس اور بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈی پی او تیمورخان نے دہشتگردوں حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز گل محمد محافظ نسیم سمیت شہید ہوگئے تھے ۔
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گل محمد کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
منجی والہ روڈ پر ہوئے حملے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محافظ سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی