بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور بازار احمد خان کے مکینوں کے مابین تنازعہ چلا آ رہا تھا تاہم اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے اقوام بازار احمد خان کے مشران کے ساتھ چوک دراب پر جرگہ کیا۔ اس دوران مشران نے کہا کہ پیسکو کی طرف سے 24 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی دی جاتی ہے۔
اس پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ علاقہ میں تقریباً 97 لاکھ روپے کی بجلی ماہانہ استعمال کی جاتی ہے جبکہ بل کی ادائیگی انتہائی کم ہے۔
جرگہ کے دوران ضلعی انظامیہ نے کہا کہ بقایاجات ادائیگی کی صورت میں بازار احمد خان فیڈر سے پہلی فرصت میں 7 گھنٹے کی بجلی دی جائے گی۔
کامیاب مذاکرات کے دوران مشران نے واپڈا بقایاجات کی ادائیگی جبکہ ضلع انتظامیہ نے بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی کرا دی۔

مزید پڑھیں:  ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی