سپریم کورٹ کا فیصلہ :سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستیں خطرے میں

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی(ف)کو الاٹ کی گئیں 77 اضافی مخصوص نشستیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
سیاسی جماعتوں کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 مخصوص نشستیں اضافی الاٹ کی گئی تھیں۔
قومی اسمبلی کی 23مخصوص نشستوں پر ارکان کی نشستیں خطرے میں پڑ گئیں،قومی اسمبلی میں خواتین کی 20، اقلیتوں کی تین مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت خطرے میں ہے۔
قومی اسمبلی میںپنجاب سے خواتین کی 12، خیبرپختونخوا سے 8نشستیں خطرے میں پڑ گئیں۔
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24، تین اقلیتی جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 25 مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت خطرے میں پڑ گئیں،خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21، چار اقلیتی نشستیں خطرے میں پڑگئیں۔
سندھ اسمبلی میں 2 نشستوں پر ارکان کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی۔
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور کے یو آئی ف کو 23 اضافی نشستیں الاٹ کی گئیں۔
مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں 15 مخصوص نشستیں اضافی الاٹ کی گئیں،مسلم لیگ ن کو خواتین کی 14، ایک اقلیتی مخصوص نشست اضافی دی گئی۔
قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 5 اضافی نشستیں الاٹ کی گئیں،پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی چار، ایک اقلیتی نشست اضافی دی گئی۔
جے یو آئی(ف)کو قومی اسمبلی میں تین اضافی مخصوص نشستیں الاٹ کی گئیں،جے یو آئی( ف)کو خواتین کی 2، ایک اقلیتی مخصوص نشست اضافی الاٹ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف