خیبرپختونخوا کابینہ کی مراعات اور الاؤنسز میں اضافے کی منظوری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کی مراعات اور الاؤنسز میں اضافہ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس پختونخوا ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ایسے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ماہانہ بنیادوں پر کرائے کی مد میں70ہزار کی بجائے2 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے جن کا تعلق پشاور سے نہیں اور وہ کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں۔
اس حوالے سے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی بھی اس دولاکھ روپے میں شامل ہوگی۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق وزرا کے لیے یہ اضافہ گھروں کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے کیاگیا جبکہ ڈپٹی کمشنروں کو فراہم کیاجانا والا فنڈ خفیہ نہیں بلکہ بینک کے ذریعے فراہم کیاجائیگا جس کا آڈٹ بھی ہوگا۔
اس مد میں ضم اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو 2021-24 کے لیے 1303ملین روپے مختص کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ