سینئرفوجی کمانڈروں

سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر سینئرفوجی کمانڈروں کی ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں ،تعزیت کا اظہار کیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 الگ واقعات کے دوران 8 کسٹمز اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی ہدائیت پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ میں شہدا کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر کمانڈروں نے شہیدوں کے گھروں میں جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہدا کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا، جس پر شہدا کے اہل خانہ نے اس حمایت اور تعظیم پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیئے کہ آج ہم جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ ان بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔
ہم بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 اعشاریہ 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ