سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 اعشاریہ 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ

ویب ڈیسک: ملکی زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔
ان اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ ذخائر 26 اپریل کو 13 ارب 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے جس میں ایک ہفتے کے دوران 3 اعشاریہ 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر حالیہ 2 اعشاریہ 48 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 8 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں‌1 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی زرمبادلہ ذخائر 5 اعشاریہ 31 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان