جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یونیفارم پہننا خلاف قانون ہے۔ اس اقدام پر ایف آئی آر درج ہونی چاہئے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ نئی قسط میں ڈرامہ کوئین مریم نواز پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہے۔ جعلی فارم 47 ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ نے بچن کے خواب پورے کرتے ہوئے وردی پہن لی اب جاتی امراء کے ڈاکو بھی پکڑ لائے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈرامے دیکھنے سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یونیفارم پہننے پر مریم نواز پر ایف آئی درج ہونی چاہیے۔
بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی طرح عوامی منصوبوں پر توجہ دیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان