پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی

ویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ،ایک اہلکار ہلاک ،4زخمی ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو چاروں اطراف سے گھیر کر اندھا دھند گولیاں برسادی گئیں۔
حملہ اتنا اچانک اور موثر منصوبہ بندی سے کیا گیا تھا کہ انڈین ایئر فورس کے اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
گاڑی میں موجود بھارتی فضائیہ کے اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔
حملہ آور کارروائی کے بعد بھارتی فوج کے قافلے کو چکمہ دے کر بآسانی فرار ہوگئے۔
قافلے میں شامل دیگر اہلکاروں نے زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر 4شدید زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور