مسجد نبوی میں زائرین کی کثیر تعداد میں حاضری کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زائرین کی کثیر تعداد میں حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ا یس پی اے کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ دو ہزار 793 زائرین اور نمازیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے ایک ہفتے کے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 4 لاکھ 7 ہزار 958 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ ریاض الجنہ میں دو لاکھ 33 ہزار 51 زائرین نے نماز ادا کی۔
اس میں ایک لاکھ 13 ہزار 73 مرد اور ایک لاکھ 19 ہزار 984 خواتین شامل ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کی لائبریری میں دستیاب علمی خدمات سے 11 ہزار 51 افراد مستفید ہوئے۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، تھانہ ڈبوری کے حوالات میں 60 سالہ شخص جاں بحق