یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ

ویب ڈیسک: یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ ،20کلو آٹے کا تھیلا دستیاب ہی نہیں ہے ۔
سرکاری سطح پر گندم کی قیمت میں کمی کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا عام مارکیٹ کے مقابلے میں مہنگا فروخت ہونے لگا ۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا دستیاب ہی نہیں ہے جبکہ دس کلو آٹے کا تھیلا 1380 روپے میں دستیاب جبکہ اوپن مارکیٹ میں دس کلوآٹے کا تھیلا ایک ہزارسے 1100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی بھی اوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہو رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 145روپے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 155روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت