خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا جشن قاقلشت فیسٹیول کا دورہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا جشن قاقلشت فیسٹیول کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثریا بی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ذاتی دلچسپی سے قاقلشت فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ قاقلشت میڈوزبونی کی سیاحت کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے،جشن قاقلشت میں کثیر تعدادمیں ملکی و غیر ملکی سیاح آئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔
جشن قاقلشت خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اپرچترال اور قاقلشت کمیٹی کے تعاون سے منعقدہوا،فیسٹیول میں چترال اپر اور لوئر سے 1ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیافیسٹیول میں فٹبال، پولو، والی بال، کرکٹ سمیت لوک کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔
فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا، مقامی فنکاروں کی شرکتمحفل موسیقی میں روایتی ڈھول نے شرکا کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

مزید پڑھیں:  بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن آج تک ایک پیسہ نہیں ملا