مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 9مئی کوپشاور میں ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی لیکن اس کی امید کی جا سکتی ہے۔
ٹھٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2پہلو ہیں، ایک قانونی اور دوسرا سیاسی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں، بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی ہے لیکن اس کی امید کی جا سکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ 9مئی کو پشاور میں جے یو آئی کا ملین مارچ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ