برازیل میں بارش و سیلاب نے تباہی مچا دی ،78افراد ہلاک

ویب ڈیسک: برازیل میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ،78افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ریاستی شہری دفاع کے حکام نے اتوار کو بتایا کہ سیلاب میں 103افراد لاپتہ ہیں، بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے کئی قصبوں، سڑکوں اور پلوں کو تباہ کر دیا ہے۔
دریاں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، مجموعی طور پر سیلاب سے 500 شہروں کو نقصان پہنچا ہے۔سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں، ایک ڈیم ٹوٹ چکا ہے جب کہ دوسرا ڈیم بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔
1 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں، تقریبا ً16,000 نے اسکولوں، جمنازیموں اور دیگر عارضی پناہ گاہوں میں پناہ لی ہے۔
ریاست ریو گرانڈے ڈوسل کے گورنر ایڈورڈو لیٹی نے اتوار کی صبح کہا ہم جس تباہی کا نشانہ بنے ہیں وہ بے مثال ہے، ریاست کو پھر سے تعمیر کرنے کے لیے ایک مارشل پلان کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش