ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کی جائے،فضل شکور خان

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔
صوبائِ وزیر کی جانب سے اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ان اراضی پر پلازے، دکانیں، پارکس وغیرہ بنانے سے بورڈ کی آمدن پیدا کرنے کے زیادہ مواقع میسر ہونگے۔
فضل شکورخان نے کہا کہ اراضی کی نشاندہی کیلیے قائم 3 رکنی کمیٹی 2 ہفتوں کے اندر اندر نشاندہی کردہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی اراضی پر مختلف تجاویز اور آئیڈیاز پر کام کریں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر فضل شکور خان نے قرعہ اندازی کے ذریعے حج کیلیے منتخب انڈسٹریل ورکرز میں لیٹر تقسیم کئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا جشن قاقلشت فیسٹیول کا دورہ