لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے گمبیلا کے قریب پولیس کی فائرنگ سے چوری، ڈکیتی اور سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سرائے کے پولیس آفیسر کے مطابق موقع پر موجود پولیس ٹیم نے بائیست خیل پھاٹک پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ تبادلے کے دوران چوری، ڈکیتی اور سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ ڈکیت احسان اللہ عرف ٹائیگر زخمی حالت میں پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔
اس دوران زخمی ملزم کا دوسرا ساتھی کامران بھی گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا