عمرایوب

عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا

ویب ڈیسک:اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے میاں شہباز شریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دے دیا ہے ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہاں ہیں؟ یہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر آئی ہے، ملک کو مذاق بنا دیا گیا ہے، حکومتی بینچز خالی ہیں، یہ غیرسنجیدگی کی علامت ہے، آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آج پولیس یونیفارم پہن کر آگئیں، یہ کیا مذاق ہے؟ شوق پورا کرنے کیلئے بچے مختلف یونیفارم پہنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں یہ کرنا کیا چاہ رہے ہیں، مہنگائی اور لاقانونیت بڑھ رہی ہے، حکومت نوٹ چھاپے گی اور مہنگائی بڑھے گی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے کوئی ملک تیار نہیں، حکومت کلیئرکرے حکومت نے دو اڈے دے دیئے ہیں، یہ حکومت ایوان کو بتائے دو اڈے کس نے دیئے؟

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، پولیس آفیسر قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی