غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، ملالا یوسف زئی

ویب ڈیسک: غزہ کے فلسطینیوں پر مظالم پر ردعمل دیتے ہوئے نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے فلسطینیوں پر جاری مظالم دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی۔
انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں النصر اور الشفا ہسپتال میں اجتماعی قبروں کی دریافت فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا ہے جسے وہ نجانے کیسے جھیل جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، ہم مزید لاشیں اور بھوک سے تڑپتے بچوں کو نہیں دیکھ سکتے۔
ملالہ یوسف زئی نے جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام سے یک جہتی کے لیے ان کےساتھ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان معصوم فلسطینیوں کی آواز اور مطالبات سنے جانے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت