پارلیمنٹ ہاؤس میں بیریئر سیل

حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس جانےوالے تمام راستوں میں بیریئر لگاکر سیل کر دئیے

اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے تمام راستے سیل کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے خاردارتاریں اور بیریئر لگا کر سیل کیے گئے ہیں، ڈی چوک اور نادرا چوک سے پارلیمنٹ کے انٹری پوائنٹ کو سیل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق مشاورت جاری ہے ،وزیر دفاع

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے جے یو آئی کے تمام گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا

گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن اور گرفتاریوں کے بعد جے یو آئی نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس نے جے یو آئی کے رکن اسمبلی سمیت دیگر افراد کو ضمانت پر رہا کردیا۔

مزید پڑھیں:  چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان

واضح رہے کہ یہ اقدام جے یو آئی ف کے ممکنہ احتجاج کے باعث کیا گیا ہے۔