جے یو آئی گرفتار کارکنان رہا

حکومت نے جے یو آئی کے تمام گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا

اسلام آباد پولیس نے گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز سے حراست میں لیے گئے جمعیت علماء اسلام ف کے کارکنوں اور اراکین قومی اسمبلی کو رہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے تمام کارکنوں کو شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا جس کے بعد جے یو آئی ف کے تمام کارکن اور دونوں ایم این ایز تھانہ آبپارہ سے روانہ ہو گئے، رہائی سے قبل جے یو آئی ف کے گرفتار کارکنان کو جیل وین میں تھانہ آبپارہ متقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ،عظمیٰ بخاری

یہ بھی پڑھیں: انصار الاسلام کی موجودگی پر پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا اپریشن

ڈی آئی جی آپریشنز کی کمانڈ میں ہونے والے آپریشن میں ممبران قومی اسمبلی اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی تھی اور پولیس نے 30 منٹ تک جاری رہنے والے آپریشن میں جے یو آئی کے دو ایم این ایز سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی ف کی رضاکار تنظیم انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی میں پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی رکن اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے گھر کے دروازے توڑ کر آپریش کیا تھا۔