سولرپینل

سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)کی جانب سے گھریلویا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے ۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ2ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
12کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔
ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویزبھی زیرغور ہے، سمری منظورہونے کے بعد سولرپینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، کوچہ بی بی پاکدامن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق