الرٹ جاری

طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری

ویب ڈیسک: طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجے میں سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
26سے 28اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانولا، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔
دوسری جانب فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے، 27تا 30 اپریل کے دوران سیلابی صورتحال کے باعث نوشہرہ اور چارسدہ کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں کی نشاندہی اور بروقت ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری مشینری و عملہ کی بر وقت دستیابی یقینی بنانے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں عوامی آگاہی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا