اسرائِیل کا بیک وقت جنگ بندی معاہدہ اور رفاح پر حملہ، 5 بچے شہید

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے بیک وقت جنگ بندی معاہدہ اور رفاح پر حملہ کرنے سے مزید 5 بچے شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے رفاح پر اس وقت حملہ کیا جب حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز کی منظوری دیدی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق حماس نے غزہ جنگ بندی کی تجاویز منظور کر کے ثالثوں کو آگاہ کر دیا تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس کی تجاویز مسترد کر دیں۔
نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کی منظور کردہ تجاویز اسرائیل کے مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ فریم ورک نہیں جسے ہم نے منظور کیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی افواج نے حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظور کرنے کے باوجود رفاح پر گولہ بارود برسا دیا۔ ان کی حالیہ کارروائی سے مزید 5 بچے شہید ہو گئے۔
صیہونی شہر کے مشرق میں اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کی پیش قدمی جاری ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران فلسطینی علاقے میں 34 ہزار 735 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم نے ہتک عزت بل فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا