آئِی سی جے کے فیصلے کے مطابق اسرائیل کو رفح آپریشن روکنا ہوگا، جوزف بوریل

ویب ڈیسک: عالمی عدالت انصاف آئِی سی جے کے فیصلے کے بعد یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل نے دوٹوک الفاظ میں موقف اپنایا کہ آئِ سی جے کے جاری فیصلے کے مطابق اسرائیل کو رفح آپریشن روکنا ہوگا۔
فارن پالیسی چیف جوزف بوریل کے مطابق عالمی عدالت کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد لازمی ہے اور دونون فریقین اس کے پابند ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنےکا حکم دیا تھا۔
جوزف بوریل نے آئی سی جے کے اسی حکم نامہ پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل سے فوری رفح آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، ٹماٹر کی بین الاضلاع سپلائی پرپابندی عائد، دفعہ 144 نافذ