صیہونیوں کی بربریت کے حواب میں حماس نے تل ابیب پر راکٹ داغ دیئے

ویب ڈیسک: صیہونیوں کی جانب سے جاری وحشیانہ کارروائیوں کے جواب میں حماس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ داغ دیئے۔
اس راکٹ حملے کے بعد اسرائیل کو اس بار کا احساس ہو گی اہے کہ حماس دور مار کرنے والی میزائ ٹیکنالوجی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حماس کے حملے کےبعد تل ابیب پر راکٹ حمےل کے دوران سائرن گونج اٹھے اور اس کے بعد اسرائیل نے تل ابیب میں تمام کمرشل پروازیں معطل کردیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں جاری خونیں وارداتوں کے جواب میں حماس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملے شروع کر دیئے ہیں۔
القسام بریگیڈز کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونیوں کے مظالم کےخلاف تل ابیب پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تل ابیب پر 6 ماہ بعد حماس کا یہ پہلا راکٹ حملہ ہے، تل ابیب کے علاقوں میں 15 دھماکے سنے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش