متعدد اسرائیلی فوجی جھڑپ کے دوران القسام بریگیڈ کے ہتھے چڑھ گئے

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائِیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران حماس کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے۔ ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ متعدد اسرائیلی فوجی جھڑپ کے دوران القسام بریگیڈ کے ہتھے چڑھ گئے۔
ذرائع کے مطابق حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ جنگجوؤں نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں جھڑپ کے دوران متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ کئی گرفتار کر لئے۔
اس حوالے سے ترجمان القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ حماس کے ماہر جنگجوؤں نے پلاننگ کے تحت صہیونی فوج کو اپنی جانب مائل کیا اور پھر کئی اسرائیلی فوجی مار ڈالے جبکہ اس کارروائی کے دوران متعد اسرائیلی فوجی دھر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان بدترین انسانی بحران کا شکار،خواتین کی زندگی اجیرن