پاپوا نیوگنی، لینڈ سلائیڈنگ کےباعث600سےزائدافرادکی ہلاکت کاخدشہ

ویب ڈیسک: پاپوا نیوگنی کے صوبے انگا کے گاؤں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کا انتہائی دلخراش واقعہ پیش ایا جس میں 600 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس قدر شدید لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس میں 1250 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔
رپورٹس میں پاپوا نیو گنی کے صوبے انگا کے گاؤں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں مزید ہلاکتیوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید بارش کے باعث پہاڑ کے ٹوٹ کر انگا صوبے کے گاؤں پر آن گرا جس سے 600 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاؤں کا تقریباً ایک کلو میٹر کا علاقہ متاثر ہوا۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنا آخری میچ آج آئر لینڈ کیخلاف کھیلے گی