گرمی کی شدید لہر، پاکستان گرم ترین ممالک میں سرفرست

ویب ڈیسک: پاکستان میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ گرمی والا علاقہ قرار پایا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ سندھ کا علاقہ موہنجودڑو دنیا کا سب سے گرم ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 52 جبکہ دادو میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ خانپور، خیرپور، لاڑکانہ، سبی، روہڑ ی میں درجہ حرارت 50، رحیم یار خان، بھکر، ڈی جی خان، کوٹ ادو میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے درجہ حرارت 48 تا 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنا اب معمول کی بات بن گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پشاور میں 41، اسلام آباد میں 40 اور کراچی میں 37 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق ملک بھر کے تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کیخلاف بھارت کےفالس فلیگ آپریشنزمعمول بنتےجارہےہیں، آرمی چیف