رفح اور غزہ میں صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری، مزیر 75 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس اور کریمنل کورٹ کے فیصلوں کے باوجود اسرائیلی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
حالیہ اسرائیلی بمباری کے دوران مزید 75 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
ذراَئع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اس لئے شہادتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی افواج نے عالمی عدالتوں کے فیصلوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے رفح اور غزہ کو دوبارہ نشانے پر رکھ دیا۔
اس دوران رفح میں پناہ گزین کیمپوں پر صیہونیوں کے تازہ حملوں میں مزید 75 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
صہیونیوں کی بمباری سے پناہ گزین کیمپ میں آگ بھی لگ گئی جس سے کئی فلسطینی جھلسنے کے باعث شہید ہوئے۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں بڑے پیمانے پر مکانات کی تباہی کے بعد 10 لاکھ سے زائد فلسطینی جنوبی غزہ میں پناہ لئے ہوئے ہیں تاہم یہاں بھی حالت زیادہ محفوظ نہیں۔
ان پناہ گزین کیمپوں میں‌پانی کی سہولت ہے نہ خوراک، اوپر سے اسرائیلی حملوں نے ہر سو خوف کا سا ماحول بنا رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلا دیش نے نیپال اور سری لنکا نے نیدر لینڈز کو ہرا دیا