فلسطینیوں کی حمایت، ہارورڈ کے طلبہ کا گریجویشن تقریب سے واک آؤٹ

ویب ڈیسک: فلسطینیوں کی حمایت کیلئے ہارورڈ یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ لگانے پر انتظامیہ نے 13 طلبہ کو گریجویشن تقریب میں شرکت سے روک دیا۔
انتظامیہ کی اس حرکت پر ہارورڈ یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ نے گریجویٹ تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔
اس دوران بعض طلبہ نے گریجویشن تقریب کے دوران کھڑے ہو کر فلسطینیوں کی حمایت میں نعرہ بازی بھی کی۔
دوسری جانب جرمنی میں گرفتاریوں کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت میں کیا جانے والا احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا اور اب لوگوں نے باقاعدہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے پر بھارت اور کینیڈا کا میچ منسوخ