غزہ میں جنگ اصل میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہے، سپین

ویب ڈیسک: سپین کی وزیر دفاع مرگریٹا روبلزنے غزہ جنگ کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں جاری جنگ اصل میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہی ہے۔
یورپی یونین میں شامل سپین کی وزیر دفاع نے اسرائیلیوں کی پلاننگ پر سے سب کے سامنے پردہ اٹھاتے ہوئَے سچ بول دیا۔
سپینش وزیر دفاع مرگریٹا روبلز کا فلسطینیوں کی نسل کشی کے حوالے سے بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب سپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سپین کی وزیردفاع نے دوٹوک الفاظ میں فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ اصل میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہی ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی طرف سے بھی اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزامات لگائَ جاتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سپین، آئرلینڈ اور ناروے کے ساتھ یورپی ملکوں کے اس گروپ میں شامل ہے جس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، بیرسٹر عقیل