ہری پور، گرلز سکول سری کوٹ میں آتشزدگی، 1400 طالبات ریسکیو

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سری کوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اس دوران سکول میں‌1400 طالبات موجود تھیں جنہیں‌بحفاظت سکول سے نکال لیا گیا ۔
ترجمان ریسکیو ہری پور کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سینکڑوں طالبات کو ریسکیو کر لیا گیا تاہم سکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئی ہیں۔
مقامی زرائع کے مطابق آگ لگنے سے گرلز سکول سری کوٹ کی عمارت راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ اس دوران پہلے تو مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف رہے تاہم بعد میں‌ریسکیو 1122، ٹی ایم اے ہری پور اور دیگر امدادی ٹیموں نے مل کر آگ پر قابو پایا .
ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم عمارت کی کولنک کا عمل جاری ہے . اس لئے ابھی تک بلڈنگ کو مکمل کلئیرنہیں کیا گیا ۔
اس موقع پر ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ کا عملہ و دیگر مقامی افراد موجود تھے ۔
یاد رہے کہ گرلز سکول سری کوٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اس دوران سکول کی چھت پرانی اور لکڑی کی بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آگ نے پوری بلڈنگ کو دیکھتے ہی دیکھتے لپیٹ میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورترک صدر کاسرمایہ کاری، دفاعی تعاون بڑھانے کا اعادہ