نیب کا ریمانڈ

نیب کا ریمانڈ بڑھا کر 40دن کردیاگیا، ترمیمی آرڈیننس جاری

ویب ڈیسک: نیب کا ریمانڈ14دن سے بڑھا کر 40دن کردیا گیا ،قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے 2آرڈیننس جاری کردیے ہیں۔
قائمقام صدر کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت نیب کا ریمانڈ14 دن سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا ہے۔
نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن آرڈیننس بھی جاری کردیا گیا،قائم مقام صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹربیونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی،آرڈیننس کے مطابق حاضر سروس کے ساتھ ریٹائرڈ جج انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا حصہ ہوں گے۔
آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹربیونل ہائیکورٹ کے حاضر سروس ججز کے علاوہ ریٹائرڈ ججز بھی تعینات کیے جاسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین اولمپک کمیٹی کا اسرائیل کو مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ