پشاور سمیت دیگر شہروں میں سورج آگ برسانے لگا ، پارہ 38 ڈگری تک جا پہنچا

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت بیشتر شہروں میں سورج آگ برسانے لگا ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں کئی مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں 38، اسلام آباد اور کراچی میں 36 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں‌لگاتار بارشوں کے بعد گرمی بڑھنے کی نوید بھی سنا دی . پشاور میں بھی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سورج آگ برسانے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  محکمہ خوراک کا ایکشن، سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر پابند سلاسل