گندم سکینڈل، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک: گندم سکینڈل پیشرفت کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں کابینہ گندم سکینڈل کی تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ لے گی۔
یاد رہے کہ اجلاس آج صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ گندم سکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے درآمد کی جانے والی گندم میں کیڑوں کی نشاندہی پر 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق