صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی خیبرپختونخوا کے عوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کوئی آزاد شہری ہے، پاکستان میں آئین بھی ہے اور قانون بھی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں اپنے صوبے کے کیس کو مضبوط کروں گا اور اس سلسلے میں صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان