ڈرون حملے کی تردید

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کوئی ڈرون حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی گھر میں کچھ بارودی مواد تھا جس کی وجہ سے دھماکا ہوا، اس کا تعلق ڈرون حملے سے نہیں ہے۔
مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت جلد بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، صوبے کا بجٹ عوامی توقعات کے مطابق ہو گا، خیبر پختونخوا میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تصادم نہیں بلکہ اپنے حق کی بات کر رہے ہیں، وفاق پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے ،وفاق ہمارا بجلی سے متعلق مطالبہ پورا کرے ،ہمیں بجلی چور کہا جا رہا ہے ایسے باتیں برداشت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک چیف سیکرٹری تک نہیں دیا جا رہا ، یقینی دہانیوں کے باوجودوفاق خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا نہیں کر رہا، فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے فنڈز شیئر کرنے سے متعلق اعلان ہوئے مگر فنڈز نہیں آئے۔

مزید پڑھیں:  مردان میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق، دو زخمی