ڈاکوؤں کی فائرنگ

لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ،بیٹا زخمی

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ نجف کالونی اقبال میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق ان کا بیٹا شعیب اپنے والد کے لیے مال روڈ پر منی چینجر سے ریال لے کر واپس گھر آرہا تھا،جیسے ہی وہ گھر کی دہلیز پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر شعیب کی ٹانگ میں گولی ماردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
گولی کی آواز سن کر والد پروفیسر فاروق باہر نکلے تو ڈاکوئوں نے ان کے سینے پر فائر مار دیا جس سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔
شعیب کو زخمی حالت میں علاج کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقتول پروفیسر فاروق اعظم نے آج حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونا تھا۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد