شاہ سلمان کی طبیعت

سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی طبیعت خراب، بخار کی شکایت

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت خراب ہو گئی ،شدید بخار اور جوڑوں میں درد کے باعث آج طبی معائنہ کرائیں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ان کے دوسری بار میڈیکل ٹیسٹ ہوں گے۔
سرکاری سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں سعودی ایوان شاہی نے بتایا کہ شاہ سلمان آج جدہ کے شاہی محل قصر السلام میں طبی معائنہ کرائیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بخار اور جوڑوں میں تکلیف کے باعث شاہ سلمان کے معالجین نے بعض ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شاہی ایوان نے عالم اسلام سے دعاں کی اپیل کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے اور وہ جوڑوں میں درد کا شکار ہیں، علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم نے حالت کی تشخیص کے لیے کچھ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگرد حملوں میں 277 افراد شہید