تیز رفتار کار

اسلام آباد میں تیز رفتار کار نے 2شہریوں کو کچل ڈلا

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز رفتار کار نے سڑک کراس کرتے ہوئے 2شہریوں کو کچل ڈالا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیرو پوائنٹ اسلام آباد کے قریب فیصل مسجد کی جانب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے دو افراد کو کچل دیا، دونوں پل کے بجائے روڈ سے کراسنگ کر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد میں ساہیانوالہ کے قریب جانوروں سے لوڈ مزدے اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میںایک شخص جاں بحق جبکہ 4 مویشی ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی نعش پولیس کے حوالے کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ