دسویں مرتبہ توہین عدالت پر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد، وارننگ بھی جاری

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دسویں مرتبہ توہین عدالت پر جرمانے کے ساتھ وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق نیویارک کی عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا۔ اس دوران مین ہٹن فوجداری مقدمے میں گواہوں اور ججز کو تحفظ فراہم کرنے والے گیگ آرڈر کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ بھی ان پر عائد کر دیا گیا۔
عدالت نے جرمانہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دی کہ اگر آئندہ خلاف ورزی کی تو انھیں جیل بھیج دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دسویں مرتبہ توہین عدالت کرنے پر جرمانہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات کا مطالبہ