لوڈ شیڈنگ

پشاور:گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی

ویب ڈیسک: پشاور میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی، اندرون شہر میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 7 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہشتنگری، نشتر آباد، گلبہار، گنج اور یکہ توت میں 7 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ شہر کے نواحی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
کوہاٹ روڈ، بڈھ بیر، ماشوگگر، سیپن، موسی زئی، متنی میں 10 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں لائن لاسز زیادہ ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے کچھ علاقوں میں مرمتی کام کی وجہ سے بجلی بند کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ