رفاح حملہ، اسرائیل کی حمایت سے امریکہ نے ہاتھ کھینچ لیا

ویب ڈیسک: جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اپنی ہٹ دھرمی پر قائم اسرائیلی فوج نے رفاح پر حملہ کر دیا اور اس دوران گولہ بارود برسا دیا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اسرائیل کی حمایت سے امریکہ نے ہاتھ کھینچ لیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا رفاح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملےکی حمایت نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ بندی تجویز پر حماس کے ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے۔ جنگ بندی کے حوالے سے خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
میتھیو ملر نے بتایا کہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔ یہ معاہدہ غزہ میں امن لائے گا اور اس سے علاقے میں انسانی امداد کی نقل و حرکت میں بھی سپورٹ ملے گی۔
یاد رہے کہ رفاح پر حملہ کرنے کے بعد اسرائیل کی حمایت سے امریکہ نے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تائیوان پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گیا، اراکین مشت و گریباں