ہیلی کاپٹر سروس

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کا اس حوالے سے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز چترال کے سیاحتی مقامات سے ہوگا اور اس کے بعد دیگر سیاحتی مقامات پر بھی ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائیگی۔
مشیر سیاحت کے پی نے کہا ہے کہ نتھیا گلی میں ایلیٹ ایڈوانچر تھیم پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے، پارک میں 8 آئوٹ ڈور اور 40 انڈور سیاحتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان ٹورازم اتھارٹی کے پی سعد نے بتایا کہ جو سیاح ہیلی کاپٹر کو استعمال کریں گے اس کے اپنے چارجز ہوں گے، اس حوالے سے ایوی ایشن والوں کے ساتھ بات چیت ہوگی اور اس کے بعد شیڈول طے ہوگا اور کرایہ مختص کیا جائے گا۔
ترجمان ٹورازم اتھارٹی کے پی نے کہا کہ چترال میں دو ہفتے سروس کے بعد گلیات، مانسہرہ، ناران اور کاغان سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر بھی سروس شروع کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد