سپریم کورٹ: ججز خطوط پر از خود نوٹس کیس کی تیسری سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک: ججز خط پر از خود نوٹس کیس کی تیسری سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افنان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے الزامات کے جوابات یا تجاویز طلب کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پورکالوڈ شیڈنگ کم کرنےکیلئےوفاق کو15دن کاالٹی میٹم