رفاح اسرائیلی فوج کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا، حماس

ویب ڈیسک: رفاح پر حملے کے ردعمل میں حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رفاح اسرائیلی فوج کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا۔
حماس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج یاد رکھے کہ اس حملے کی اسے قیمت چکانا پڑے گی۔ اس حملے کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
حماس کے پیغام میں اس بات کا بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ رفاح اسرائیلی فوج کیلئے پنکنگ پوائنٹ ثابت نہیں ہوگا، اس سے جنگ کا پھیلاؤ بہت خطرناک ثابت ہو گا۔
ذرائع کے مطابق رفاح غزہ کا انتہائی جنوبی شہر ہے جو مصر اور غزہ کے درمیان آمد و رفت کیلئے اہم ترین راہداری ہے۔
اسرائیلی حملے کے بعد سے اب تک رفاح میں بے گھر لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا