حکمرانوں کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔ بجلی اور گیس کے ظلم عوام پر آئے دن ڈھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‏شہباز حکومت بغیر سوچے سمجھے منصوبوں میں بری طرح پھنس گئی ہے۔ آئے دن عوام پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ان پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ بجلی یونٹ 60 روپے میں صارفین کیلئے جبکہ خود سولر سسٹم پر منتقل ہوگئے ہیں۔ ستم بالائے ستم اب تو عوام پر سولر ٹیکس لگانے کی تیاری کی بھی کی جا رہی ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا آج اس مہنگے دور میں بھی حکومت پاکستان کو 4 روپے فی یونٹ نئی بجلی فروخت کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق نواز شریف کے لگائے گئے بجلی گھروں سے 5 تا 6 ہزار ارب کی ادائیگیاں ہو چکی ہیں جبکہ باقی ابھی ہونی ہیں کیونکہ 20 ارب ڈالر جس دور میں لگے اب ان کی قیمت 40 ارب ڈالر بنتی ہے۔
مشر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھاکہ حکمرانوں کی نااہلی اور بدنیتی کی سزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 83پیسے فی یونٹ مہنگی